سلسلہ نمبر 1
سوال نمبر 1: اللہ تعالی کو اللہ میاں کہنا کیسا ہے؟
سوال نمبر 2: نبی اور رسول میں کیا فرق ہے؟
سوال نمبر 3: سب سے پہلے نبی کون ہیں؟
سوال نمبر 4: سب سے پہلے رسول کون ہیں؟
جواب نمبر 1: اللہ تعالی کو اللہ میاں کہنا منع ہے ۔ اللہ تعالی ،اللہ عزوجل وغیرہ کہنا چاہئیے ۔ چنانچہ اعلی حضرت عظیم البرکت، عظیم مرتبت، مجدد دین وملت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان فتاویٰ رضویہ میں فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ کے لئے میاں کا لفظ نہ بولا جائے کہ یہ تین معنیٰ رکھتا ہے، آقا اور شوہر اور مرد وعورت میں زنا کا دلال، ان میں دو رب العزت کے لئے محال (یعنی ناممکن) ہیں، لھٰذا اطلاق (یعنی بولنا) ممنوع ہے ۔ (فتاویٰ رضویہ، ج 14 ۔ ص 614)
جواب نمبر 2: دو طرح کا فرق ہے :
(1) نبی صرف بشر اور مرد ہی ہوسکتا ہے
(2) رسول صرف بشر ہی نہیں بلکہ فرشتے بھی رسول ہیں ۔ (بہار شریعت : ج1 ص28 ،ملخصا)
جواب نمبر 3: دنیا میں تشریف لانے کے اعتبار سے سب سے پہلے نبی حضرت آدم علیہ السلام ہیں ۔ ورنہ ہمارے نبی جناب احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اول بھی ہیں اور آخر بھی ۔
اعلی حضرت فرماتے ہیں :
وہی ہے اول وہی ہے آخر وہی ہے ظاہر وہی ہے باطن
اسی کے جلوے اسی سے ملنے اسی سے اس کی طرف گئے تھے
اور ایک شاعر نے کہا:
نگاہ عشق ومستی میں وہی اول وہی آخر
وہی ظاہر وہی باطن وہی طٰہٰ وہی یٰسین
جواب نمبر 4: سب سے پہلے رسول جو کفار پر بھیجے گئے وہ حضرت نوح علیہ الصلاۃ والسلام ہیں ۔صحیح مسلم ،کتاب الایمان ۔الحدیث 193)
🖌️محمد نعمت اللہ قادری مصباحی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں